"ایف آئی اے کی ملتان اور گجرات میں کارروائی، 5 ملزمان گرفتار"
"ایف آئی اے کی کارروائی: ملتان اور گجرات میں 5 انسانی اسمگلنگ کے ملزمان گرفتار"
ایف آئی اے کی ملتان اور گجرات میں کارروائی، انسانی اسمگلنگ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پنجاب کے شہر ملتان اور گجرات میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملتان میں ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 3 اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان شہریوں سے بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہوگئے تھے۔ علاوہ ازیں گجرات میں بھی ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ’لینڈ روٹ ایجنٹ‘ سمیت 2 ملزمان کوگرفتار کرلیا۔ ، زیر حراست ایک ملزم شہریوں کو غیر قانونی سرحد پار کرانے میں ملوث ہے۔ جبکہ دوسرے ملزم نے شہری کو اٹلی بھجوانے کے نام پر لاکھوں روپے ہتھیائے تھے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
city news
India
latest news
breaking news
news bulletin
news headlines
بیٹھک نیوز
Magazine News
Pakistan Urdu News
پاکستان نیوز
نیوز
bbc news
afghanistan news
fox news Ukraine
fox news
google news
ایف آئی اے
وفاقی تحقیقاتی ادارے
5 ملزمان گرفتار
ترجمان ایف آئی اے کے
3 اشتہاریوں
تبصرے
Please keep the discussion respectful.