سویلینزکےفوجی ٹرائل کیخلاف اپیل پرسماعت کل تک ملتوی
"سویلینز کے فوجی ٹرائل کیخلاف اپیل: سپریم کورٹ میں سماعت ملتوی"
سپریم کورٹ میں سویلینزکےفوجی ٹرائل کیخلاف اپیل پرسماعت کل تک ملتوی کرد ی گئی۔ دوران سماعت وکیل وزارت دفاع خواجہ حارث نے21ویں ترمیم کیس کے فیصلے کا حوالہ دیا۔ جسٹس جمال مندوخیل کا کہنا تھا کہ 21و یں ترمیم مخصوص مدت اور حالات میں کی گئی تھی۔ ، پشاور میں آرمی پبلک سکول پر حملہ ہوا تھا، کینٹ ایریا میں آرمی سکول پر حملہ ہوا تب بھی ٹرائل فوجی عدالت میں ممکن نہیں تھا۔ ،دہشتگردوں کا فوجی عدالت میں ٹرائل کرنے کیلئے آئین میں ترمیم کرنا پڑی، عدالتی فیصلے میں دفاع پاکستان پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔ وکیل وزارت دفاع خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ فیصلے کے مطابق دفاع پاکستان میں دہشتگردی اور جنگی صورتحال دونوں کا ذکر ہے۔ ،زمانہ امن، حالت جنگ اور دہشتگردی کی صورت ملکی دفاع کی نوعیت مختلف ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ریماکس دیئے کہ جسٹس حسن اظہر رضوی نے جی ایچ کیو اور دیگر تنصیبات پر حملے سے متعلق سوال پوچھا تھا۔ ، 21ویں ترمیم کیس کے فیصلے میں ان تمام واقعات کا ذکر بھی موجود ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
city news
Hindi news
latest news
breaking news
news headlines
headlines
head lines
بیٹھک
Editorial
Multan Urdu News
Current Affairs
bbc news
afghanistan news
fox news Ukraine
abc news
google news
سپریم کورٹ
سویلینز
فوجی ٹرائل
فوجی ٹرائل جسٹس جمال مندوخیل
،دہشتگردوں
تبصرے
Please keep the discussion respectful.