مریم نواز کو لوگوں کی خدمت سے فرصت نہیں : عظمی بخاری
مریم نواز کو لوگوں کی خدمت سے فرصت نہیں: عظمیٰ بخاری کا بیان
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نوازشریف اور مریم نواز کا ذکر کئے بغیر آج بھی کچھ لوگوں کی سیاست نامکمل ہے۔ بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ این آر او کا متلاشی آپ کا لیڈر اور اسکا خاندان ہے۔ ، اس میں نوازشریف کا قصور نہیں، مریم نواز کو پنجاب کے لوگوں کی خدمت سے فرصت نہیں مذاکرات کا بخار آپ لوگوں کو ہی چڑھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے قیدی کو نواز شریف نے نہیں کہا تھا 9 مئی اور 26 نومبر کی بغاوتیں کرو، بانی پی ٹی آئی کو ڈیل کی امید نظر نہیں آئی۔ اس لئے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا۔ان کا کہنا تھا کہ چور دروازے اور امپائر کی انگلی پر چلنے والا شخص بات چیت پر یقین نہیں رکھتا۔ ، جس شخص کی پوری زندگی بساکھیوں کے سہارے گزری ہو وہ کبھی لیڈر نہیں بن سکتا۔ ، کوچ کی ڈائریکشن پر چلنے والا آج کوچ کے پکڑے جانے کے بعد سیاسی یتیم ہو چکا ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
news today
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Pakistan news
Multan news
Pakistan
Hindi news
breaking news
news bulletin
news headlines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Pakistan Today
نیوز
bbc news
afghanistan news
fox news
abc news
google news
پنجاب
عظمیٰ بخاری
مریم نواز
بیرسٹر سیف
نوازشریف
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری
تبصرے
Please keep the discussion respectful.