ایران جوہری پروگرام پر مذاکرات کے لیے تیار، مغرب سنجیدگی دکھائے: ایرانی دفتر خارجہ
مغربی ممالک سنجیدہ ہوں تو جوہری پروگرام پر بات چیت شروع کریں گے: ایران
ایران کے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اگر مغربی ممالک ’سنجیدگی‘ ظاہر کرتے ہیں تو تہران اپنے جوہری پروگرام پر بات کرنے کے لیے تیار ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق اسمعٰیل بقائی کا کہنا تھا کہ ہم نے متعدد بار بات چیت کے لیے آمادگی ظاہر کی ہے۔ لیکن صرف اس صورت میں جب دوسرا فریق اس بارے میں سنجیدہ ہو۔ تہران نے حال ہی میں متعدد بار مغرب کو اشارہ دیا ہے کہ وہ اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے معاہدہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ اسمٰعیل بقائی نے امید ظاہر کی کہ نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے حوالے سے ’حقیقت پسندانہ رویہ‘ اپنائیں گے۔ نئی بات چیت کے امکان کے بارے میں پوچھے جانے پر ترجمان ایرانی دفتر خارجہ نے کہا کہ ایران کی پالیسی ’دوسرے فریقوں کے اقدامات‘ پر منحصر ہوگی۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
news baithak
today news paper
city news
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
headlines
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Pakistan Today
bbc news
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
abc news
google news
دفتر خارجہ
ایران
تہران
غیر ملکی خبر رساں ادارے
معاہدہ
جوہری پروگرام
اسمٰعیل بقائی
آمادگی ظاہر
تبصرے
Please keep the discussion respectful.