فلسطین سے متعلق مؤقف پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، سعودی عرب
سعودی عرب کا دوٹوک اعلان: فلسطین کی خودمختاری کے بغیر اسرائیل سے تعلقات ممکن نہیں
سعودی عرب نے واضح کیا ہے کہ آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم نہیں کیے جائیں گے۔ سعودی وزارت خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین سے متعلق مملکت کا موقف مضبوط اور غیر متزلزل ہے۔ ، اور اس کی کسی بھی حالت میں دوسری تشریح کی اجازت نہیں ہے۔ سعودی وزارت خارجہ کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی اس موقف کی کھلے اور دوٹوک انداز سے تصدیق کی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب کا یہ موقف غیر متزلزل ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ جاری بیان میں کہا گیا کہ سعودی فرانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان نے کئی مواقع پر یہ بات واضح کرچکے ہیں کہ 167 کی سرحدوں کی بنیاد پر آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام، جس کا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہو۔ فلسطین کے مسئلے کا واحد حل ہے۔ اس کے بغیر اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news today
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
news headlines
Magazine News
Pakistan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
abc news
سعودی عرب
سعودی وزارت خارجہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان
سعودی فرانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز
تعلقات کا سوال
تبصرے
Please keep the discussion respectful.