تین ہفتے بعد بھی ملتان ،ڈیرہ ڈویژن کی انتخابی عذرداریوں کیلئے نیا ٹریبونل نہ بن سکا
"الیکشن ٹریبونل ملتان: انتخابی عذرداریوں کی سماعت میں غیر ضروری تاخیر"
ملتان ( نمائندہ خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے تین ہفتے گزرنے کے باوجود تاحال ملتان اور ڈیرہ غازی خان ڈویثرنوں کی انتخابی عذرداریوں کیلئے کوئی نیا ٹریبونل نہیں بنایا جس کی وجہ سے تمام پراسس رک گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کے اسلام آباد ٹرانسفر اور ان کی بطور قائمقام چیف جسٹس تقرری کی وجہ سے ملتان کا الیکشن ٹریبونل غیر فعال ہوگیا ہے۔اور نئے الیکشن ٹریبونل کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے ہیں۔ یادرہے کہ مہربانو قریشی دختر مخدوم شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عاید کیاتھا کہ انتخابی عذر داریوں کو نمٹانے میں غیر ضروری تاخیر کی جارہی ہے ایک سال گزرنے کے باوجود ابھی ابتدائی نوٹس جاری ہورہے ہیں۔ لگتاہے کہ انتخابی دھاندلی کا فیصلہ اسمبلی کی مدت پوری ہونے کے بعد آئے گا ۔ جنوبی پنجاب میں صرف ایک الیکشن ٹریبونل بہاولپور میں کام کررہا ہے جو مظفرگڑھ۔رحیم یارخان ۔بہاولنگر۔بہاولپور کی انتخابی عذرداریوں کی سماعت کررہاہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news today
today news paper
newspaper
epaper today
city news
Pakistan news
Multan news
India
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
news headlines
نیوز Pakistan news
Essay women day
Magazine News
Pakistan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
bbc news
afghanistan news
fox news Ukraine
abc news
google news
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ
تین ہفتے
جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر
اسلام آباد ٹرانسفر
قائمقام چیف جسٹس
تبصرے
Please keep the discussion respectful.