سیکیورٹی فورسزملک سےدہشتگردی ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، آئی ایس پی آر
"سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں: 15 خوارج ہلاک، 3 جوان شہید"
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیوں میں 15 خوارج ہلاک ہوگئے ۔ جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ سمیت 3 جوانوں نے جام شہادت نوش کرلیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کی جس کے دوران 9خوارج کو جہنم واصل کیا۔ دہشتگردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف سمیت 3 جوان بھی شہید ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز نے دوسری کارروائی شمالی وزیرستان میں کی جس کے دوران 6خوارج مارے گئے۔ جبکہ ہلاک خوارج دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں مطلوب تھے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مارے گئے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔ اور علاقے میں خوارج کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظرسینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسزملک سےدہشتگردی ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news today
epaper
epaper today
city news
Pakistan news
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
head lines
بیٹھک
نیوز Pakistan news
Editorial
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Current Affairs
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
fox news Ukraine
google news
خیبرپختونخوا
سیکیورٹی فورسز
آئی ایس پی آر
پاک فوج
شدید فائرنگ
دہشتگردی ختم
تبصرے
Please keep the discussion respectful.