سی او ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ستھرا پنجاب پروجیکٹ کی آڑ میں مبینہ کروڑوں روپے کمیشن کھرا کرلیا
"ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی مبینہ کرپشن: ایک ارب روپے کی ایڈوانس وصولی"
ملتان(ملک اعظم) چیف آفیسر ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی عبد الرزاق ڈوگر نے ستھرا پنجاب پروجیکٹ کی آڑ لیتے ہوئے مبینہ طور پر کروڑوں روپے مالیت کا کمیشن کھرا کرنے میں کامیاب ہوگئے ملتان سمیت ڈویژن بھر میں آؤٹ سورسنگ کا ٹھیکہ حاصل کرنے والی کمپنیوں نے آپریشن شروع کیے بغیر ایک ارب روپے کی ایڈوانس وصول کر لئے ۔ ذرائع کا دعویٰ ہے ملتان ڈویژن میں کے چاروں وہاڑی ،لودھراں، خانیوال اور ملتان میں اربوں روپے صفائی کا ٹھیکہ حاصل کرنے والی کمپنیوں نے چیف آفیسر عبد الرزاق ڈوگر کی مبینہ ملی بھگت سے سرکاری خزانہ پر ہاتھ صاف کرنا شروع کر دیا ہے معاہدے کی رو سے نجی ٹھیکے داروں کو سائٹ پر مشینری اور افرادی قوت ظاہر کرنا تھی لیکن نوے فیصد سائٹ پر نہ تو مشینری نظر آرہی ہے اور نہ ہی کمپنیاں افرادی قوت ظاہر کر سکیں جو افرادی قوت ظاہر کی گئی ہے۔ یہ وہ عملہ ہے جو سرکاری اداروں کی جانب سے آؤٹ سورس کا ٹھیکہ حاصل کرنے والی کمپنیوں کو دیا گیا ہے کمپنیوں کی جانب سے ابھی تک ایگزیکٹو سطح کے افسران کی بھرتی مکمل نہیں ہوئی اور نہ کلریکل سطح کا سٹاف مکمل کیا گیا اسکے باوجود سرکاری اہلکاروں کو ذاتی بھرتی ظاہر کرکے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ایک ارب روپے کے فنڈز پر شب خون مارا گیا ذرائع کا دعویٰ ہے معاہدے کے رو سے مخصوص نوعیت کی میشنری بھی سائٹ پر نہیں لائی گئی بلکہ ابھی تک سرکاری مشینری کے ظاہر کیا گیا ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے اس صورت حال میں نجی ٹھیکے دار کسی صورت بھی ایڈوانس رقم وصول نہیں کر سکتے ہیں لیکن چیف آفیسر عبد الرزاق ڈوگر کے ساتھ اندر خانہ بھاری ڈیل کے بدلے میں ایک ارب روپے کی ایڈوانس رقم وصول کی اسکے بدلے میں مبینہ طور پر کروڑوں روپے مالیت کا کمیشن ادا کیا گیا۔ اس طرح یہ کمپنیاں ذاتی اکاؤنٹ سے خرچ کئے بغیر سرکاری فنڈز سے کاروباری کرنے میں کامیاب ہو چکیں ہیں اس حوالے سے ترجمان ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی محمد وسیم نے کہا نو کمنٹس جبکہ چیف آفیسر عبد الرزاق ڈوگر کے کے موبائل نمبر پر واٹس ایپ ٹیکسٹ کیا گیا تو انھوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
today news paper
newspaper
epaper
city news
Pakistan news
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
headlines
head lines
نیوز Pakistan news
Editorial
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
abc news
google news
معاہدے
کمپنیوں
آپریشن شروع
ستھرا پنجاب
آؤٹ سورسنگ
ویسٹ منیجمنٹ کمپنی
چیف آفیسر ملتان
عبد الرزاق ڈوگر
پروجیکٹ
ملتان ڈویژن
تبصرے
Please keep the discussion respectful.