"پنجاب کے بڑے شہروں میں ڈویلپمنٹ پروگرام کا نفاذ، سیوریج سسٹم کا نیا منصوبہ"
"پنجاب کے بڑے شہروں میں تاریخ میں پہلی بار سیوریج اور نکاسی آب کے نئے سسٹم کا آغاز"
پنجاب کےبڑے شہروں میں ڈویلپمنٹ پروگرام کے نفاذ کا فیصلہ تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں سیوریج اور نکاسی آب کا نیا سسٹم لانے کیلئے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا ۔ جس میں صوبہ میں جاری منصوبوں کا جا ئزہ لیا گیا ، اجلاس میں ڈبلیو اے ٹی ایس این کے تحت جاری پراجیکٹس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلی مریم نواز نے سیوریج اورڈرینج سسٹم کے میگا پلان کی منظوری دیتے ہوئے ایک لاکھ سے زائد آبادی والے 189 شہروں کا پلان طلب کرلیا۔ ، منصوبے کے مطابق سیوریج،واٹر ڈرینج،بارش کے پانی کے نکاس،گلیوں کی فرش بندی اوردیگر ترقیاتی کام کیے جائیں گے۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار شہروں میں سیوریج بائی پاس اورڈسپوزل سٹیشن بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ، بارش کے پانی کے فوری نکاس کیلئے سٹوریج ٹینک بھی بنائے جائیں گے ۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Multan news
India
Hindi news
latest news
بیٹھک
Urdu Magazine
Multan Urdu News
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
abc news
google news
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
سیوریج اور نکاسی آب کا نیا سسٹم
پنجاب کےبڑے شہروں
ڈویلپمنٹ پروگرام
سیوریج اورڈرینج سسٹم
تبصرے
Please keep the discussion respectful.