لوئر کرم: فورسز کا پہاڑی علاقوں میں گرینڈ آپریشن، 18 دہشتگرد اور 2 سہولت کار گرفتار
"لوئر کرم: سیکیورٹی فورسز نے 18 دہشتگردوں اور 2 سہولت کاروں کو گرفتار کیا"
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم ایجنسی کے علاقے لوئر کرم میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔ ، اس دوران 18 دہشت گردوں اور 2 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ کرم ایجنسی کے علاقے لوئرکرم میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ایسے دہشت گردوں کی تلاش بھی شروع کر دی ہے۔ ، جن کے سر کی قیمت خیبر پختونخوا حکومت نے مقرر کی تھی۔ لوئر کرم کے علاقوں بگن، مندورئی اوچھت اور دیگر ملحقہ علاقوں میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر آپریشن کیا۔ ، ریجنل پولیس افسر (آر پی او) کوہاٹ عباس مجید مروت آپریشن میں موجود رہےْ۔ آر پی او کوہاٹ نے بتایا کہ فورسز کی جانب سے ہنگو اور کوہاٹ میں بھی چھاپہ مار کارروائیاں کی گئی ہیں۔ ، دہشت گردوں نے گزشتہ روز کمانڈنٹ کرم ملیشیا کے کانوائے کو نشانہ بنایا تھا۔ ، دہشت گردوں کی فائرنگ سے کچھ سیکورٹی اہلکار شہید اور زخمی ہوئے تھے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news today
newspaper
city news
Pakistan news
Multan news
latest news
news headlines
head lines
نیوز Pakistan news
Essay women day
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Pakistan Today
bbc news
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
fox news
سیکیورٹی فورسز
دہشت گردوں
گرینڈ آپریشن
کُرم ایجنسی
پہاڑی علاقوں
18 دہشتگرد
2 سہولت کار گرفتار
لوئرکرم میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز
تبصرے
Please keep the discussion respectful.