پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا توشہ خانہ کا 30 سالہ ریکارڈ طلب
"توشہ خانہ کا ریکارڈ: پی اے سی کی تحقیقات اور 30 سالہ تاریخ"
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) جنید اکبر نے توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو دی گئی سزا کے تناظر میں توشہ خانہ کا گزشتہ 30 سال کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) جنید اکبر نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ پی اے سی کے آئندہ اجلاس میں تمام مطلوبہ ریکارڈ پیش کیا جائے یہ معلوم کیا جائے کہ ماضی میں کس کس نے توشہ خانہ سے کیا کچھ حاصل کیا ۔ اور کن سربراہانِ مملکت اور سرکاری افسران کو کیا تحائف دیے گئے۔چیئرمین پی اے سی نے حکم دیا ہے کہ ہر دورِ حکومت کا توشہ خانہ کا ریکارڈ علیحدہ علیحدہ پیش کیا جائے۔ تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔واضح رہے کہ پاکستان میں توشہ خانہ اسکینڈل حساس اور متنازعہ ہے۔ حکومتوں کے دوران اعلیٰ عہدیداران کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات سامنے آتی رہی ہیں۔ ماضی میں کئی سیاسی رہنماؤں پر توشہ خانہ سے قیمتی تحائف حاصل کرنے کے الزامات لگتے رہے ہیں اس کیس کے تحت بانی پی ٹی آئی کو سزا سنائی گئی ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak news
today news paper
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
news headlines
بیٹھک نیوز
Magazine News
Multan Urdu News
Current Affairs
bbc news
afghanistan news
abc news
google news
بانی پی ٹی آئی
سربراہان مملکت
حکومتوں
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی
جنید اکبر
تبصرے
Please keep the discussion respectful.