اسلام آبادپولیس کے سینئر افسران کا مختلف مقامات کا دورہ
اسلام آباد پولیس کی ڈیوٹی پر مامور افسران کی حوصلہ افزائی
اسلام آباد(جنرل رپورٹر) اسلام آبادپولیس کے سینئر افسران کا شہر کے مختلف مقامات کا دورہ۔ڈیوٹی پر مامور اسلام آباد پولیس کے افسران سے ملاقات کی اور بہترین فرائض منصبی کی سرانجام دہی پر ان کی حوصلہ افزائی کی،حالات جیسے بھی ہوں اسلام آباد پولیس ہر طرح کے حالات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے ۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکاما ت کی روشنی میں ایس پی ڈلفن اقبال خان اور ایس ڈی پی او شہزاد ٹاؤن انضمام خان نے وفاقی دارالحکومت کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ کیا۔ ،اس موقع پرانہوں نے سکیورٹی ڈیوٹی کی ادائیگی پرمامور اسلام آباد پولیس کے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی ،فرائض منصبی کی بہترین انجام دہی پر ان کی حوصلہ افزائی کی اورشاباش دی،اس موقع پر دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے،انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کوقانون کے مطابق نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہیں،اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں امن و امان میں خلل ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی اور شہریوں کی جان و مال اور نجی وسرکاری املاک کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔ ،انہوں نے مزید کہا کہ تمام افسران کسی بھی لاءاینڈ آرڈرکی صورتحال سے نمٹنے کے لئے نفری کو بریف کریں اور تمام ڈیوٹی کو خود چیک کریں، جبکہ ڈیوٹی پر تعینات تمام اہلکاروں کو مکمل ساز وسامان کے ساتھ بھیجا جائے، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
city news
Pakistan news
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
news headlines
نیوز Pakistan news
Urdu News
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
abc news
تبصرے
Please keep the discussion respectful.