اپوزیشن گرینڈ الائنس کی قیادت پر مقدمہ درج ہونے کا امکان
اپوزیشن گرینڈ الائنس کے رہنماؤں پر مقدمہ: کانفرنس کی اجازت نہ ملنے پر پولیس کا بیان ریکارڈ
اپوزیشن گرینڈ الائنس کی قیادت پر مقدمہ درج ہونے کا امکان ہے۔ ، اپوزیشن جماعتوں کو انتظامیہ کی جانب سے آج کانفرنس کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ ذرئع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے رہنما نجی ہوٹل میں زبردستی کانفرنس کے لیے گھسے، تھانہ سیکرٹریٹ کی پولیس نے ہوٹل کے منیجر سے واقعے سے متعلق بیان ریکارڈ کر لیا۔ ہوٹل منیجر نے بتایا کہ یہ تمام افراد ہماری اجازت کے بغیر ہوٹل کی حدود میں داخل ہوئے ہیں۔ ، تمام سیاسی رہنما ہوٹل میں داخل ہو کر ہال پر قابض ہوگئے۔پولیس ہوٹل منیجر کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد رپورٹ لے کر روانہ ہوگئی۔ واضح رہے کہ اپوزیشن گرینڈ الائنس کو ابھی تک ہال میں کانفرنس کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ جس کے باعث ہوٹل کے ریسپشن پر کانفرنس جاری ہے۔ آئین کی بالادستی کے عنوان سے دو روزہ قومی کانفرنس میں رہنماؤں کی جانب سے وقفے وقفے سے خطاب جاری ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
اردو اخبار-Urdu News Paper
Pakistan news
latest news
breaking news
headlines
نیوز Pakistan news
Essay women day
Magazine News
پاکستان نیوز
pakistan news about girl
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
fox news
abc news
google news
آئین کی بالادستی
سیاسی رہنما
اپوزیشن جماعتوں
اپوزیشن گرینڈ الائنس
ہوٹل منیجر
تبصرے
Please keep the discussion respectful.