کے پی دہشتگردی اور کرپشن میں سبقت لے رہا ہے: عظمیٰ بخاری
"وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی خیبرپختونخوا حکومت پر تنقید"
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا لاقانونیت، دہشتگردی اور کرپشن میں سبقت لے رہا ہے۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ایک سال میں 365دن ہوتے ہیں اور کے پی حکومت نے 625منصوبے ایک سال میں شروع کردیے؟ گنڈاپور سرکار کے 625 منصوبے بھی ایک ارب درختوں کی طرح ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال میں ایک دن بھی کے پی حکومت کے کسی وزیر یا وزیراعلیٰ کو نئے منصوبے کا افتتاح کرتے نہیں دیکھا۔ ، ایک سال میں 625 دفعہ تو وزیر اعلیٰ دفتر تک نہیں آئے تو کیا یہ منصوبے موکلات نے شروع کروادئیے؟ عظمیٰ بخاری نے کے پی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جس صوبے کے پاس یونیورسٹیوں کو چلانے کا بجٹ نہیں اس کو یونیورسٹیوں کی زمینیں بیچنا پڑیں وہ 625منصوبے شروع کرنے کا جھوٹ مت بولے، خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین تنخواہوں کےلئے اور بلدیاتی نمائندے فنڈز کےلئے ہر ہفتے احتجاج کرتے ہیں۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
اردو اخبار-Urdu News Paper
Multan news
latest news
breaking news
news bulletin
headlines
Essay women day
Magazine News
Pakistan Today
پاکستان نیوز
today news in urdu
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
abc news
google news
عظمیٰ بخاری
وزیراطلاعات
مشیر اطلاعات
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری
تبصرے
Please keep the discussion respectful.