"وزیر اعظم کا سحر و افطار میں گیس کی فراہمی میں مشکلات کا نوٹس"
"سحر و افطار میں گیس کی فراہمی میں بہتری کے لیے وزیر اعظم کا اہم فیصلہ"
وزیراعظم کا سحر وافطار میں گیس کی کمی کی شکایات کا نوٹس وزیر اعظم شہباز شریف نے ماہ رمضان کے دوران سحر و افطار میں گیس کی فراہمی میں مشکلات کا نوٹس لیتے ہوئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعظم نے اس حوالے سے رات گئے ہنگامی اجلاس منعقد کیا، جس میں سوئی کمپنیوں کے منیجنگ ڈائریکٹرز اور سینئر انتظامیہ کے ساتھ سحر و افطار میں گیس کی فراہمی کے مسائل پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔ وزیر اعظم کی ہدایات پر سوئی سدرن گیس کمپنی نے فوری طور پر گیس پریشر میں 10 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ گیس ڈسٹریبیوشن مراکز کے آخری سروں پر واقع علاقوں میں سحری اور افطار کے اوقات سے 30-45 منٹ پہلے گیس کی فراہمی شروع کر دی جائے گی۔ ، جس سے ان علاقوں میں گیس کے پریشر میں بہتری آئے گی۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس کی ترسیل کے نظام کی نگرانی کے لیے ہیڈ آفس اور ریجنل دفاتر میں کنٹرول رومز بنانے کا اعلان بھی کیا ہے۔ ، جو روزانہ کی بنیاد پر گیس کی فراہمی کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
news today
today news paper
city news
Multan news
Pakistan
latest news
breaking news
news bulletin
news headlines
headlines
نیوز Pakistan news
Magazine News
Multan Urdu News
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
abc news
google news
وزیراعظم
شہباز شریف
وزیر اعظم شہباز شریف
سحر و افطار میں گیس
سوئی سدرن گیس کمپنی
گیس کی ترسیل
تبصرے
Please keep the discussion respectful.