حکومت پنجاب گرفتار سینیٹرز کو پیش کرے ، چیئرمین سینیٹ
حکومت پنجاب گرفتار سینیٹرز کو پیش کرے، یوسف رضا گیلانی کی سخت تنقید
کراچی کی وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سمیت 40 سے زائد ملزمان کو ٹڈاپ اسکینڈل کے 3 مقدمات سے بری کردیا۔ ، یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت گرفتار سینیٹرز کوپیش کرے ورنہ کل احتجاجاً اجلاس کی صدارت نہیں کروں گا۔ کراچی میں وفاقی اینٹی کرپشن عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مجھ پر جس حکومت میں کیس بنا آج ہم اس کے اتحادی ہیں۔ ، میرے خلاف گواہی دینے والا آج ملزم بن گیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت گرفتار سینیٹر کوپیش کرے۔ ، گرفتار سینیٹر کو کل پیش نہ کیا تو احتجاجاً اجلاس کی صدارت نہیں کروں گا، ہمیشہ قوانین کی مطابق ذمہ داریاں ادا کیں۔ واضح رہے کہ پنجاب پولیس نے گزشتہ روز تحریک انصاف کے سینیٹر عون عباس بپی کو غیرقانونی شکار کے مقدمے میں گرفتار کیا تھا۔ ، چیئرمین سینیٹ کی جانب سے گزشتہ روز پروڈکشن آرڈر جاری کیے جانے کے باوجود پنجاب حکومت نے انہیں سینیٹ اجلاس میں پیش نہیں کیا تھا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
epaper today
city news
Multan news
Pakistan
Hindi news
breaking news
headlines
head lines
Magazine News
Multan Urdu News
bbc news
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
abc news
google news
پنجاب حکومت
تحریک انصاف
حکومت پنجاب
چیئرمین سینیٹ
یوسف رضا گیلانی
تبصرے
Please keep the discussion respectful.