چین نے ٹرمپ کا غزہ پر قبضے کا منصوبہ مسترد کردیا
چین نے ٹرمپ کا غزہ پر قبضے کا منصوبہ مسترد کردیا: وانگ ژی کا اہم بیان
چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے منصوبے کو مسترد کر دیا۔ ترک خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق ’چائنا نیوز ایجنسی‘ نے جمعہ کو رپورٹ کیا کہ چین کے سالانہ قانون ساز اجلاس کے دوران ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا ہے کہ ’چین، مصر اور دیگر عرب ممالک کی جانب سے غزہ میں امن بحال کرنے کے لیے پیش کیے گئے منصوبے کی حمایت کرتا ہے۔ ، غزہ فلسطینی عوام کا ہے اور یہ فلسطینی سرزمین کا ایک ناقابل تقسیم حصہ ہے‘۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ غزہ کی حیثیت میں کوئی بھی جبری تبدیلی صرف نئے انتشار کا سبب بنےگی۔ وانگ ژی نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ مستقل جنگ بندی کے لیے کوششیں کرے۔ ، انسانی امداد میں اضافہ کریں اور ’فلسطینیوں کے فلسطین پر حکومت کرنے‘ کے اصول کو برقرار رکھیں۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak news
news today
epaper today
city news
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
بیٹھک نیوز
Essay women day
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
نیوز
bbc news
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
fox news Ukraine
google news
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
چین
ترک خبر رساں ادارے
وانگ ژی
انسانی امداد
غزہ پر قبضے
تبصرے
Please keep the discussion respectful.