جلد انصاف فراہمی میں بنچ و بار کا مثبت کردار ناگزیر:چیف جسٹس (ملتان کے وکلاء سے گفتگو)
"ملتان بار ایسوسی ایشن کے وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات"
ملتان ( خصوصی رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر ملک جاوید ڈوگر اور جنرل سیکرٹری ملک عدنان احمد کی قیادت میں ایگزیکٹیو کمیٹی کے وفدنے چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس محمد یحیی آفریدی سے ملاقات کی وفد میں نائب صدر محمد خالد خان بلوچ،جوائنٹ سیکرٹری محمد عرفان آرائیں،فنانس سیکرٹری محمد جلال آرائیں،لائبریری سیکرٹری رانا محمد شاہد نسیم،آڈیٹرملک اکمل سندیلہ اور ممبران مجلس عاملہ اعجا احمد انصاری،جاوید اقبال ملک،عبدالرئووف قادری،ریاض حسین رجوانہ،سید حیدر رضا کاظمی،ندیم الدین قریشی،کاشف عباس،محمد فاروق گاگرا،محمد وسیم کھوکھر اور ملک منیر احمد بھی شریک تھے۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر ملک جاوید ڈوگر اور جنرل سیکرٹری ملک عدنان احمدنے ملاقات میں چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس یحیی آفریدی کو بار اور وکلاء کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جلد انصاف کی فراہمی اور سائلین و وکلاء کے لئے بنچ کی طرف سے کئے جانے والے تمام اقدامات کو سراہتے ہوئے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔ اور انہیں ملتان بار میں وکلاء سے خطاب کی دعوت دی ۔چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس یحیی آفریدی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلد انصاف کی فراہمی اور قانون و انصاف کی حاکمیت کے لئے بار اور بنچ کے مثبت کردار کو سراہا انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان بھر کی بارز اس سلسلہ میں اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی ۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
news today
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
city news
Pakistan news
Pakistan
India
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
headlines
head lines
نیوز Pakistan news
Editorial
Essay women day
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
fox news
abc news
google news
تبصرے
Please keep the discussion respectful.