حکومت کا اسپتالوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

حکومت کا اسپتالوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد کے اسپتال سولر توانائی پر منتقل، حکومت کا نیا منصوبہ

حکومت کا اسپتالوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے اسپتالوں کوسولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے اسپتالوں کو مرحلہ وار سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا۔ ، پہلے فیز میں پمز اسپتال، پولی کلینک سولر توانائی پر منتقل ہوں گے ۔ جبکہ این آئی آر ایم، ایف جی اسپتال سیکنڈ فیز میں سولر پر منتقل ہوں گے۔ اس کے علاوہ وزارت صحت نے پمز، پولی کلینک سے سولر ائزنگ پلان مانگ لیا۔ ، پمز، پولی کلینک سولرائزیشن منصوبہ آئندہ پی ایس ڈی پی میں شامل ہو گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز، پولی کلینک کی ایمرجنسی، او پی ڈی بلڈنگ، وارڈز سولر پر منتقل ہونگے۔ ، تاہم پمز اسپتال، پولی کلینک انتظامیہ سولر توانائی منتقلی پلان تیار کر رہی ہیں۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.