چیئرمین سینیٹ کی ازبک صدر سے ملاقات،تاشقند،لاہورپروازوں کی بحالی خوش آئند قرار
"پاکستان ازبکستان تعلقات کی نئی راہیں: چیئرمین سینیٹ کا تاشقند دورہ"
ملتان ( خصوصی رپورٹر)پاکستان کے چیئرمین سینیٹ کی ازبکستان کے صدر سے ملاقات میں باہمی تعلقات اور شراکت دار کو گہرا کرنے پر غور تاشقند، ازبکستان — پاکستان کے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے انٹر پارلیمانی یونین (آئی پی یو) کی 150 ویں اسمبلی اور متعلقہ اجلاسوں کے موقع پر ازبکستان کے صدر جمہوریہ محترم شوکت میرزیایوف سے اہم ملاقات کی۔ یہ اجلاسات 5 سے 9 اپریل 2025 تک تاشقند میں منعقد ہو رہی ہیں۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عوام اور قیادت کی طرف سے گرمجوش سلام پیش کیا اور صدر ازبکستان کو آئی پی یو اسمبلی کی کامیاب میزبانی اور حال ہی میں منعقدہ پارلیمانی انتخابات پر دلی مبارکباد دی۔ دونوں اطراف نے دونوں ممالک کے درمیان صدیوں پر محیط مذہبی، ثقافتی اور تاریخی تعلقات کو سراہتے ہوئے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کی تجدید کی۔ حالیہ دورہ ازبکستان (فروری 2025) میں وزیراعظم شہباز شریف اور ازبک قیادت کے درمیان طے پانے والے مفاہمت کے یاداشتیں (ایم او یوز) اور ہائی لیول اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے قیام پر خصوصی توجہ دی گئی۔ چیئرمین سینیٹ نے لاہور اور تاشقند کے درمیان براہ راست پروازوں کی بحالی کو عوام سے عوام تک رابطوں اور کاروباری روابط (بی ٹو بی) بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی سیاسی اور ادارہ جاتی تعاون کا جائزہ لیا، جس میں دوطرفہ سیاسی مشاورت اور معاشی تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے مشترکہ کاروباری فورمز شامل ہیں۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی گیلانی نے پارلیمانی تعاون کو مضبوط بنانے اور حالیہ انتخابات کے بعد پارلیمانی دوستی گروپس کی بحالی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے تعاون سفارتی اعتماد کو مضبوط کرتی ہیں اور علاقائی و عالمی پلیٹ فارمز پر تعاون کو آسان بناتی ہیں۔ معاشی اور تجارتی تعلقات پر بھی تبادلہ خیال ہوا، جہاں دونوں فریقین نے دوطرفہ تجارت میں نمایاں اضافے (2023-24 میں 105 ملین ڈالر) کو سراہا اور آنے والے سالوں میں تجارتی حجم کو 2 ارب ڈالر تک پہنچانے کے مشترکہ ہدف کی تصدیق کی۔ رابطے کی سہولیات کو مرکزی موضوع بناتے ہوئے دونوں طرف نے ٹرانس افغان ریلوے منصوبہ اور بین الاقوامی ملٹی موڈل ٹرانسپورٹ کوریڈور (آئی ٹی سی-بی آر کے یو اے پی) جیسی اسٹریٹجیک اقدامات کی حمایت کا اظہار کیا، جو علاقائی انضمام اور بحیرہ عرب تک رسائی کو بہتر بنائیں گے۔ ’ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے ازبکستان کی ان کوریڈور منصوبوں میں شرکت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے پاکستان کی تعاون کے ساتھ فزیبلٹی اور تعمیراتی مراحل کو تیز کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ویزا سہولیات پر بھی بات چیت ہوئی۔ چیئرمین سینیٹ نے ازبکستان کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کی اور تجارت، سیاحت اور معاشی رابطوں کو فروغ دینے کیلئے باہمی ویزا آسانی کی تجویز پیش کی۔ ڈپلومیٹک پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا ختم کرنے کے معاہدے کو ایک مثبت قدم قرار دیا گیا۔ اختتامی کلمات میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے ازبکستان کی حکومت کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے باہمی فائدے اور علاقائی خوشحالی کیلئے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کی تجدید کی۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
epaper today
India
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
news headlines
نیوز Pakistan news
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Pakistan Today
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
fox news
abc news
چیئرمین سینیٹ
یوسف رضا گیلانی
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی
تبصرے
Please keep the discussion respectful.