آرمی چیف سے امریکی وفد کی ملاقات، معدنیات پر باہمی شراکت کا عہد
آرمی چیف سے امریکی وفد کی ملاقات، معدنیات بارے باہمی شراکت کی پالیسی پر اظہار اعتماد
امریکی محکمہ خارجہ کے عہدیدار ایرک میئر کی سربراہی میں امریکی وفد نے چیف آف آرمی اسٹاف ( سی او اے ایس ) جنرل عاصم منیر سے سے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ساتھ ملاقات کے دوران امریکی وفد کی جانب سے معدنیات سے متعلق باہمی شراکت کی پالیسی پر اعتماد کا اظہار کیا۔ آرمی چیف کے ساتھ ہونے والی گفتگو میں امریکی وفد نے پاکستان منرل فورم کے انعقاد کی تعریف کی اور پاکستان کی معدنیات میں سرمایہ کاری کی پالیسی کو سراہا جبکہ ایرک میئر نے پاکستان کے سرمایہ کاری کے ماحول میں بہتری پر اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ ملاقات کے دوران ایرک میئر کا کہنا تھا کہ امریکہ معدنیات کے شعبے میں پاکستان سے باہمی تعاون میں دلچسپی رکھتا ہے۔ بیان میں بتایا گیا کہ ملاقات میں بدلتی عالمی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بیان میں مزید بتایا گیا کہ ملاقات کے دوران فریقین کی جانب سے حکومتی اور انفرادی سطح پر دوطرفہ تعلقات اور تعاون کے فروغ پر اتفاق بھی ہوا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
today news paper
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
epaper today
city news
India
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
headlines
نیوز Pakistan news
Urdu News
Editorial
Essay women day
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
abc news
آرمی چیف
آئی ایس پی آر
پاک فوج
امریکی محکمہ خارجہ
شعبہ تعلقات عامہ
پاکستان منرل فورم
تبصرے
Please keep the discussion respectful.