پیپلز پارٹی کی بجٹ پاس کروانے میں تعاون نہ کرنے کی دھمکی

پیپلز پارٹی کی بجٹ پاس کروانے میں تعاون نہ کرنے کی دھمکی

نہروں کے تنازع پر پیپلز پارٹی کی بجٹ پر عدم تعاون کی دھمکی

ایک نیوز:نہروں کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں کشیدگی جاری ہے۔ ، نہروں کے خلاف قومی اسمبلی سے قرارداد پاس نہ کروانے پر پیپلز پارٹی برہم ہے۔ مسلم لیگ ن نے قرارداد کی حمایت نہ کرنے کا پیپلز پارٹی کو پیغام دیا تھا، ۔ پیپلز پارٹی نے بجٹ پاس کروانے میں تعاون نہ کرنے کی دھمکی دے دی ۔ ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں کشیدگی ختم کرنے کےلیے کوشاں ہیں۔ ،سپیکر نے قرارداد کے معاملے پر کشیدگی سے بچنے کےلئے اجلاس شیڈول سے پہلے ملتوی کردیا ۔ شیڈول کے مطابق اجلاس اٹھارہ اپریل کو ملتوی ہونا تھا ۔ ،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان مذاکرات کے پہلے دور میں بھی کوئی واضح پیش رفت نہیں ہوئی۔ ، پیپلز پارٹی نے نہروں کی تعمیر کا منصوبہ ہی ختم کرنے کا مطالبہ کر رکھاہے ۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.