پانی روکنا اعلان جنگ، بھرپور جواب دینگے، قومی سلامتی کمیٹی
پانی روکنا اعلان جنگ: قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے اقدام کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کا پانی روکنا اعلان جنگ تصور کیا جائے گا، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے یک طرفہ جارحانہ اقدامات پر وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس اختتام کو پہنچ گیا۔ جس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔پاکستان نے شملہ سمیت تمام دوطرفہ معاہدے معطل، سرحدی آمد ورفت، بھارت کیلئے فضائی حدود اور ہر قسم کی تجارت بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ بھارتی ہائی کمیشن میں سفارتی عملے کو 30 ارکان تک محدود کرنے کے علاوہ بھارتی دفاعی، بحری اور فضائی مشیروں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا ہے۰ جبکہ سکھ یاتریوں کے علاوہ تمام بھارتی شہریوں کے ویزے منسوخ کردیے ہیں۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
اردو اخبار-Urdu News Paper
India
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
news headlines
نیوز Pakistan news
Editorial
Urdu Magazine
Multan Urdu News
bbc news
pakistan news about girl
today news in urdu
fox news Ukraine
google news
وزیراعظم شہباز شریف
قومی سلامتی کمیٹی
پہلگام واقعے
بھارتی ہائی کمیشن
تبصرے
Please keep the discussion respectful.