دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے پاک فوج کی مکمل تیاری: ڈی جی آئی ایس پی آر
دشمن کو منہ توڑ جواب: قومی سلامتی پر ان کیمرہ اجلاس کی تفصیلات
دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں:ڈی جی آئی ایس پی آر وزیراطلاعات اور ڈی جی آئی ایس پی آر کا قومی سلامتی پر سیاسی رہنماؤں کیساتھ ان کیمرہ سیشن ہوا،ان کیمرہ سیشن میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر قومی سلامتی کے امور زیر غور آئے۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے رہنماؤں کو پاک فوج کی تیاریوں سے آگاہ کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور خطے میں امن چاہتاہے، جارحیت مسلط کی گئی تو دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔ وزیراطلاعات عطاتارڑ نے حکومتی سفارتی اقدامات ،ریاستی مؤقف سے آگاہ کیا۔ خیال رہے بریفنگ میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق ، جمعیت علماء اسلام کے نور عالم خان، عبدالشکور، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری، وزیر مملکت کھیل داس کوہستانی شریک تھے۔ جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کی بیک گراؤنڈ بریفنگ کا بائیکاٹ کیا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak news
news baithak
اردو اخبار-Urdu News Paper
Multan news
Hindi news
breaking news
news bulletin
head lines
Magazine News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
abc news
وزیراطلاعات
قومی سلامتی
پاک فوج
ڈی جی آئی ایس پی آر
سیاسی رہنماؤں
تبصرے
Please keep the discussion respectful.