وزیراعظم کا آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ
وزیراعظم کا آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ، افسران سے ملاقات
وزیراعظم کا آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ وزیراعظم شہباز شریف نے آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آپریشن میں شریک افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق دورے کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار، وزیردفاع خواجہ آصف اور آرمی چیف جنرل منیر بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔ اس کے علاوہ ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر، وفاقی وزرا احسن اقبال، عطاتارڑ، کور کمانڈر سیالکوٹ سمیت اعلیٰ سول اور عسکری قیادت بھی وزیراعظم کے ساتھ تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم آئندہ چند روز کے دوران ائیر بیسز اور نیول بیسز کا بھی دورہ کریں گے۔ جس دوران وہ پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے افسران و جوانوں سے ملاقات بھی کریں گے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak news
today news paper
city news
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
نیوز Pakistan news
Urdu News
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
pakistan news about girl
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
fox news
abc news
google news
وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف
بُنیان مّرصُوص
فرنٹ لائنز کا دورہ
پسرور چھاؤنی سیالکوٹ
تبصرے
Please keep the discussion respectful.