پنجاب اسمبلی میں خواتین کے وراثتی حقوق کا نفاذ بل پیش
خواتین کے وراثتی حقوق کا نفاذ: پنجاب اسمبلی میں اہم قانون سازی
پنجاب اسمبلی میں خواتین کے وراثتی حقوق کے نفاذ کا بل پیش کردیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ کسی خاتون کو وراثتی جائیداد کے شرعی حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔ ، وراثتی حق کے حصول کیلئے خواتین محتسب کو شکایت درج کرواسکیں گی۔ رکن اسمبلی اسماء احتشام الحق نے خواتین کے وراثتی حقوق کے نفاذ کا بل 2025ء پنجاب اسمبلی میں پیش کردیا۔ بل میں کہا گیا ہے کہ کسی خاتون کو شریعت کے مطابق وراثتی جائیداد سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔ بل میں خواتین کے وراثتی حق کی حفاظت کیلئے حکومت کو محتسب قائم کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ جبکہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ وراثتی حق کے حصول کیلئے خواتین محتسب کو شکایت درج کروا سکیں گی۔ متن میں کہا گیا ہے کہ محتسب کے پاس زمینی ریکارڈ ٹھیک کرنے کا اختیار ہوگا، محتسب کو بل کے تحت استغاثہ کا اختیار ہوگا،۔ خاتون کے وراثتی حق تلف کرنے والے شخص کو 10 لاکھ روپے جرمانہ اور 3 سال قید ہوگی، جرم دہرانے پر سزا 5 سال قید اور جرمانہ 20 لاکھ ہوگی۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
news baithak
news today
اردو اخبار-Urdu News Paper
Pakistan news
Pakistan
news bulletin
news headlines
headlines
head lines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Magazine News
Urdu Magazine
Multan Urdu News
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
پنجاب اسمبلی
رکن اسمبلی اسماء احتشام الحق
وراثتی حق
وراثتی جائیداد
شرعی حق
تجویز دی گئی
محتسب
تبصرے
Please keep the discussion respectful.