بچے میری ریڈ لائن، چائلڈ لیبر ہرگز برداشت نہیں: مریم نواز
چائلڈ لیبر ہرگز برداشت نہیں | وزیراعلیٰ پنجاب کا دو ٹوک مؤقف
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بچے میری ریڈ لائن ہیں، چائلڈ لیبر ہرگز برداشت نہیں۔ بچوں سے جبری مشقت کے انسداد کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ آج کے جدید دور میں بھی چائلڈ لیبر کے واقعات انسانیت کے لیے ایک المناک حقیقت ہیں جو معاشرے کے باشعور افراد کے لیے لمحہ فکریہ ہیں۔ ، بچوں کے ہاتھ میں قلم، کتاب اور لیپ ٹاپ ہونے چاہئیں نہ کہ اوزار یا اینٹیں۔ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ کم سنی میں تعلیم کے بجائے مشقت اٹھانے پر مجبور بچے ہر مہذب معاشرے کے لیے ایک بڑا سوالیہ نشان ہیں، اگر ہم اپنے معصوم بچوں کا بچپن محفوظ نہ بنا سکے تو آنے والے کل میں ہمارا معاشرہ مفید شہریوں سے محروم رہ جائے گا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
news today
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
city news
Pakistan news
Hindi news
latest news
breaking news
headlines
head lines
نیوز Pakistan news
Urdu News
Editorial
Essay women day
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
afghanistan news
fox news Ukraine
abc news
google news
تبصرے
Please keep the discussion respectful.