اسرائیل کا ایران پر حملہ، ایران، اردن اور عراق سمیت متعدد ممالک نے فضائی حدود بند کردیں
اسرائیل کا ایران پر حملہ، کئی ممالک کی فضائی حدود بند، شہادتیں اور تباہی
اسرائیل کی جانب سے ایران پر فضائی حملوں کے بعد ایران، عراق اور اردن سمیت متعدد ممالک نے اپنی فضائی حدود بند کردی ہیں۔ اسرائیل نے ایران پر بڑے پیمانے پر حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری، ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل حسین سلامی، جوہری سائنس دان محمد مہدی طہرانچی اور فریدون عباسی شہید ہوگئے ہیں۔ اسرائیل نے حملے میں ایران کی جوہری اور عسکری تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، ۔ جبکہ ایرانی میڈیا کے مطابق ان حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 5 شہری شہید اور 20 زخمی ہوئے ہیں۔ خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق اسرائیل نے کہا ہے کہ اس نے جمعہ کے روز ایران کی جوہری تنصیبات، بیلسٹک میزائل فیکٹریوں اور عسکری کمانڈرز کو نشانہ بنایا ہے اور یہ کارروائی تہران کو ایٹمی ہتھیار بنانے سے روکنے کے لیے ایک طویل آپریشن کا آغاز ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
today news paper
Pakistan news
Multan news
Hindi news
latest news
news bulletin
news headlines
Urdu News
Editorial
Magazine News
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
bbc news
afghanistan news
abc news
خبر رساں ادارے رائٹرز
اسرائیل کا ایران پر حملہ
بڑے پیمانے پر حملہ
سربراہ میجر جنرل محمد باقری
ایرانی مسلح افواج
تبصرے
Please keep the discussion respectful.