اسرائیلی حملہ، ایران میں انتقام کی علامت ’سرخ پرچم‘ لہرا دیاگیا
اسرائیلی حملہ، ایران میں انتقام کی علامت ’سرخ پرچم‘ لہرا دیاگیا
اسرائیل کی جانب سے حملے کے بعد ایران کے شہر قُم میں انتقام کی علامت سرخ پرچم لہرا دیاگیا۔ اسرائیل نے رات گئے ایران پر حملہ کیا اور کئی مقامات کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایرانی کی اعلیٰ عسکری قیادت اور متعدد سائنسدان شہید ہوگئے۔ اسرائیل نے ایران کی نطنز جوہری تنصیب کو بھی نشانہ بنایا۔ اسرائیلی حملے کے انتقام کی علامت سرخ پرچم لہرا دیاگیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے مذہبی اہمیت کے حامل اہم شہر قُم کی مسجد جُمکران میں ایرانی روایات کے مطابق انتقام کی علامت سرخ پرچم بھی لہرادیا گیا۔ خیال رہے کہ 2020 میں عراق میں ایرانی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے امریکی حملے میں شہادت اور حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی تہران میں شہادت کے بعد سرخ پرچم لہرایا گیا تھا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
city news
Multan news
latest news
breaking news
news bulletin
news headlines
Editorial
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
bbc news
afghanistan news
fox news Ukraine
abc news
اسرائیل
اسرائیلی حملہ
’سرخ پرچم‘ لہرا دیاگیا
ایرانی میڈیا
اعلیٰ عسکری قیادت
متعدد سائنسدان شہید
تبصرے
Please keep the discussion respectful.