پنجاب میں دفعہ 144 نافذ: محرم کے جلوسوں پر سیکیورٹی پابندیاں
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، محرم الحرام میں سخت سیکیورٹی انتظامات
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 9 اور 10 محرم کے لیے ڈبل سواری پر پابندی عائد پنجاب بھر میں سیکیورٹی اقدامات کے پیش نظر یکم سے 10 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس میں مزید اضافہ نہیں ہوگا۔ ، متعلقہ حکام کی اجازت کے بغیر عوامی مقامات پر ہر قسم کے ہتھیار اور آتش گیر موادکی نمائش پر بھی پابندی عائد ہوگی۔ دفعہ 144 کے تحت عوامی جذبات، عقیدوں اور فرقوں کو بھڑکانے والے اشتعال انگیز نعروں اور اشاروں پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ ، کسی بھی طریقے سے فرقہ وارانہ یا نسلی منافرت کو ہوا دینے والے بیانات اور تبصروں پر بھی دفعہ 144 نافذ ہوگی۔ ترجمان کے مطابق صوبے میں 9 اور 10 محرم الحرام کے روز ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی،۰۔ بزرگ شہریوں، خواتین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو ڈبل سواری پر عائد پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔
baithak
baithak news
today news paper
epaper today
city news
Pakistan news
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
Editorial
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
bbc news
fox news Ukraine
abc news
ترجمان
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب
محرم الحرام
جلوسوں اور مجالس
آتش گیر مواد
ڈبل سواری پر پابندی عائد
تبصرے
Please keep the discussion respectful.