اسرائیلی حملوں میں 400 ایرانی شہید، وزارت صحت کی رپورٹ
ایران: اسرائیلی حملوں میں 400 شہادتیں، 3 ہزار سے زائد زخمی
اسرائیلی حملوں میں 400 سے زائد افراد شہید، 3 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں: ایرانی وزارت صحت ایران کی وزارت صحت نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کے مسلسل حملوں میں اب تک 400 سے زائد ایرانی شہری شہید اور 3,056 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ وزارت صحت کے تعلقات عامہ کے سربراہ حسین کرمانپور نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ 9 دنوں کے دوران ہونے والے حملوں میں شہید ہونے والے افراد میں 54 خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ زیادہ تر شہید اور زخمی ہونے والے عام شہری ہیں۔ کرمانپور کے مطابق زخمیوں میں سے 2,220 افراد کو علاج کے بعد اسپتالوں سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے، ۔ جب کہ 232 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ اس عرصے میں ہمارے ملک بھر میں موجود طبی عملے نے زخمیوں کی 457 سرجریز کیں۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Multan news
Hindi news
latest news
news headlines
headlines
Editorial
Essay women day
Magazine News
Multan Urdu News
Current Affairs
bbc news
afghanistan news
abc news
وزارت صحت
تعلقات عامہ
ایرانی وزارت صحت
ایران کی وزارت صحت
سربراہ حسین کرمان
تبصرے
Please keep the discussion respectful.