قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی کفایت شعاری، 3 ارب روپے قومی خزانے میں واپس
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی کفایت شعاری سے 3 ارب روپے کی بچت
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے رواں مالی سال میں بجٹ کے استعمال میں غیر معمولی کفایت شعاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختص بجٹ سے 3 ارب روپے کم خرچ کیے۔ اور بچت کی گئی رقم قومی خزانے میں جمع کروا دی۔ اسمبلی ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے لیے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا بجٹ 12 ارب 70 کروڑ روپے تھا ۔ لیکن مجموعی اخراجات 9 ارب 70 کروڑ روپے کے قریب رہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سیکرٹریٹ نے تمام غیر ضروری اخراجات ختم کر دیے اور نئی گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی عائد رہی۔ قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینز کے مطالبات کے باوجود ان کے لیے نئی گاڑیاں نہیں خریدی گئیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمانی وفود کے غیر ملکی دوروں میں بھی نمایاں کمی کی۔ اور خود صرف انہی دوروں میں شرکت کی جہاں اخراجات میزبان ممالک یا اداروں نے برداشت کیے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news today
epaper today
city news
Pakistan news
Multan news
India
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
news headlines
Urdu News
Editorial
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
bbc news
afghanistan news
abc news
google news
کفایت شعاری
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ
اسمبلی ذرائع
بجٹ سے 3 ارب روپے کم خرچ
تبصرے
Please keep the discussion respectful.