آیت اللہ خامنہ ای جانشین کے لیے تین نام تجویز، امریکی اخبار کا دعویٰ
آیت اللہ خامنہ ای جانشین کی تلاش: نیویارک ٹائمز کی رپورٹ
آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے ممکنہ جانشین کیلئے 3 نام تجویز کردیے، امریکی اخبار کا دعویٰ امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے اپنے ممکنہ جانشین کے بارے میں فیصلہ کرلیا ہے۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہےکہ ایرانی سپریم لیڈر نے اپنے ممکنہ جانشین کے لیے 3 علما کے نام تجویز کیے ہیں۔ امریکی اخبار کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے یہ 'غیر معمولی اقدام' اسرائیلی حملوں میں شدت کے پیش نظرکیا ہے۔ اخبار کے مطابق ایرانی سپریم لیڈرکو خدشہ ہےکہ اسرائیل یا امریکا ان کو قتل کرنےکی کوشش کرسکتے ہیں۔ نیویاریک ٹائمز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہےکہ آیت اللہ خامنہ ای کی جانب سے اپنے جانشین کے لیے جن 3 علما کے نام تجویز کیےگئے ہیں۔ ان میں ان کے بیٹے مجتبیٰ کا نام شامل نہیں جو کہ ایک عالم دین ہیں اور پاسدران انقلاب کے قریب سمجھے جاتے ہیں۔ ، انہیں آیت اللہ خامنہ کا ممکنہ جانشین سمجھا جاتا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو بھی جانشینی کے لیے ممکنہ امیدوار سمجھا جاتا تھا۔ تاہم وہ 2024 میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
today news paper
epaper
epaper today
Pakistan news
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
نیوز Pakistan news
Editorial
Pakistan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
abc news
google news
آیت اللّٰہ خامنہ ای
ایرانی سپریم لیڈر
امریکی اخبار کا دعویٰ
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ
تبصرے
Please keep the discussion respectful.