امریکا اور ایران کے درمیان جامع امن معاہدہ ہوجائیگا: امریکی مندوب
امریکا ایران جامع امن معاہدہ طے پانے کے قریب: امریکی مندوب
واشنگٹن: امریکی مندوب برائےمشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جامع امن معاہدہ ہو جائےگا۔ لیکن مستقبل میں ایران کویورینیئم افزودہ کرنےنہیں دیں گے۔ امریکی میڈیا کے مطابق اسٹیو وٹکوف نے کہا کہ ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کا مقصد ایران کو یورینئیم کی افزودگی سےروکنا تھا۔ امریکی مندوب برائےمشرق وسطیٰ نے مزید کہا کہ مستقبل میں کسی بھی معاہدےکے تحت ایران کو یورینیئم افزودگی کاحق نہیں ملےگا اور ایران کو یورینیئم افزودہ نہیں کرنے دیں گے۔ اسٹیو وٹکوف کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان جامع امن معاہدہ ہو جائےگا۔ واضح رہے کہ 3 روز قبل امریکا نے ایران کی 3 جوہری تنصیبات پر بم باری کی۔ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ امریکی طیاروں نے فردو، نطنز اور اصفہان جوہری سائٹس کو نشانہ بنایا تھا اور ایران کی جوہری تنصیبات ختم کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak news
news today
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Pakistan news
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
news headlines
Editorial
Essay women day
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
afghanistan news
abc news
امریکی میڈیا
جوہری تنصیبات
امریکی مندوب
3 جوہری تنصیبات
جوہری سائٹس
امن معاہدہ
تبصرے
Please keep the discussion respectful.