محرم الحرام 1447 ہجری کا چاند نظر آگیا
"محرم الحرام 1447 ہجری کا چاند نظر آ گیا – مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان"
مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ محرم الحرام 1447 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے۔ چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت کوئٹہ میں منعقدہ اجلاس میں ملک بھر سے چاند کی رویت کی شہادتوں کا جائزہ لیا گیا ۔ جبکہ اجلاس میں محکمہ موسمیات، سپارکو اور وزارت مذہبی امور کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے بعد مولانا عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ چاند کی رویت کی تصدیق ہوگئی ہے۔ جس کے نتیجے میں یکم محرم الحرام 27 جون بروز جمعہ کو ہوگی۔ اس اعلان کے ساتھ نئے اسلامی سال 1447 ہجری کا آغاز ہوگیا ہے۔ یوم عاشورہ (10 محرم) 6 جولائی بروز اتوار کو ہوگا۔ پریس کانفرنس کے دوران مولانا عبدالخبیرآزاد نے بتایا کہ پنجاب کے اضلاع ناروال، چشتیاں اور بہاولنگر میں چاند کی شہادتیں موصول ہوئیں۔ انکا کہنا تھا کہ اکثر مقامات پر مطلع آلود اور کہیں پر صاف تھا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news today
city news
Pakistan news
Multan news
Pakistan
India
Hindi news
breaking news
head lines
نیوز Pakistan news
Urdu News
Essay women day
Magazine News
Pakistan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
abc news
محکمہ موسمیات
مرکزی رویت ہلال کمیٹی
چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد
تبصرے
Please keep the discussion respectful.