شہر کے چھ خستہ حال پارکوں کو جدید خطوط پر اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ
ملتان پارکوں کی اپ گریڈیشن: کمشنر کا جدید سہولتوں سے لیس کرنے کا فیصلہ
ملتان(خصوصی رپورٹر )کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کی زیرِ صدارت منعقدہ اہم اجلاس میں شہر کے چھ خستہ حال پارکوں کو جدید خطوط پر اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ فاطمہ جناح کالونی کے دو پارک، نیو شاہ شمس، شاہ رکنِ عالم اور تغلق ٹائون کے ایک ایک پارک کے علاوہ ٹمبر مارکیٹ کی 2600 آر ایف ٹی گرین بیلٹ اور ساڑھے آٹھ کنال رقبے پر مشتمل پارک کو بھی بحال کیا جائے گا۔ کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں پارک شہری منصوبہ بندی کا بنیادی حصہ تصور کیے جاتے ہیں، اس لیے ملتان میں بھی صاف ستھرے اور پر امن تفریحی مقامات کی فراہمی شہریوں کا حق ہے۔ اپ گریڈیشن کے تحت روشنیوں کا نیا نظام، گزیبو، پلے ایریا، واک ویز اور معیاری واش رومز سمیت ایسی سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔ جو بچوں، خواتین اور بزرگوں کے لیے محفوظ اور سازگار ماحول کو یقینی بنائیں۔ عامر کریم خاں نے واضح کیا کہ پارکوں کی بحالی نہ صرف شہریوں کی صحت مند تفریح کا ذریعہ بنے گی بلکہ ماحولیاتی بہتری اور سماجی ہم آہنگی میں بھی مددگار ثابت ہو گی۔اجلاس میں ڈی جی ایم ڈی اے رانا سلیم ، ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) اور پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) کے افسران نے شرکت کی۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news today
newspaper
city news
Pakistan news
Multan news
Pakistan
India
Hindi news
latest news
breaking news
headlines
head lines
Urdu News
Magazine News
Pakistan Urdu News
پاکستان نیوز
bbc news
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
abc news
google news
اپ گریڈیشن
عامر کریم خاں
کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں
ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی
نیو شاہ شمس
تبصرے
Please keep the discussion respectful.