جلوس روٹس ،امام بارگاہوں کی صفائی بارے شکایات کا ازالہ کیاجائے: کمشنر ڈیرہ
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان میں صفائی ستھرائی کے بہترین اقدامات
ڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کمشنر ڈی جی خان ڈویژن اشفاق احمد چوہدری نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ آفس کا دورہ کیا،ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد اور دیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔کمشنر نے امام بارگاہوں،مجالس اور جلوس کے راستوں پر صفائی ستھرائی کے اقدامات کا جائزہ لیا۔ ، سی ای او سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا شاہد ندیم نے محرم الحرام کے دوران صفائی ستھرائی کے پلان بارے بریفنگ دی۔ کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے محرم الحرام کے دوران صفائی کے حوالے سے قائم کمپلینٹ سیل اور کنٹرول روم کا بھی معائنہ کیا، انہوں نے شکایت کنندگان کو خود فون کرکے انکی شکایات بارے دریافت کیا اور معلومات لیں،۔ ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے عزادار نے کمشنر ڈیرہ غازی خان کو بتایا کہ انکی شکایت کا بروقت ازالہ کیا گیا ہے کمشنرنے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکرگی پر اطمینان کا اظہار کیا. کمشنر نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کی روشنی میں محرم الحرام کے دوران ڈویژن کے تمام اضلاع میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کئے جائیں گے۔ ،تمام مجالس،جلوسوں کے راستوں اور امام بارگاہوں کی صفائی کے متعلق شکایات کا بروقت ازالہ کیاجائے۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور کنٹریکٹر کمپنی سٹاف اور گاڑیوں کی سوفیصد دستیابی کو یقینی بنائیں۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news today
city news
Pakistan news
Multan news
Pakistan
Hindi news
latest news
breaking news
news headlines
Urdu News
Editorial
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
پاکستان نیوز
bbc news
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
abc news
google news
تبصرے
Please keep the discussion respectful.