جمال خان لغاری بھی غیر اعلانیہ و ظالمانہ لوڈشیڈنگ پر پھٹ پڑے
بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر جمال لغاری کا شدید ردعمل
اسلام آباد ( سپیشل رپورٹر)وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری کے بڑے بھائی، سابق پارلیمنٹرین اور لغاری قبیلے کے چیف جمال خان لغاری بھی ملک میں جاری بجلی کی غیر اعلانیہ اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ پر پھٹ پڑے۔سوشل میڈیا پر وائرل ایک آڈیو میں جمال لغاری کی آواز میں شدید غصہ اور مایوسی سنائی دیتی ہے۔ ، جس میں وہ بجلی کی بدترین صورتحال پر کھل کر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ"وزیر توانائی کا بیٹا سردار عمار خان لغاری تک دہائی دے رہا ہے، خود وزیر توانائی ڈائریکٹ ایس ای، ایکسن کو کال کرتے ہیں، لیکن کچھ بھی نہیں ہوتا۔ جمال لغاری نے کہا کہ جب ایک وفاقی وزیرِ توانائی اور ان کے اہلِ خانہ کی بات نہیں سنی جا رہی تو عام شہریوں کا کیا حال ہوگا؟ ان کا کہنا تھا"میں قوم کا سردار ہوں، بار بار 'دھاڑ دھاڑ کرتا ہوں، پھر مشکل سے بجلی آتی ہے۔ ان حالات پر لعنت ہے۔ ایسی حکومت پر!ان کی اس گفتگو نے حکومتی دعوؤں اور وزارتِ توانائی کی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ جب وزیر توانائی کے خاندان کے افراد ہی بجلی کے نظام سے مایوس اور پریشان نظر آتے ہیں، تو عوام کو درپیش مشکلات کا اندازہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔ یہ آڈیو نہ صرف عوامی غصے کی نمائندگی کرتی ہے بلکہ حکومت کے اندرونی حلقوں میں پائی جانے والی بے بسی اور بدانتظامی کو بھی بے نقاب کر رہی ہے۔ جمال لغاری کی طرف سے اس قدر شدید زبان استعمال کیا جانا غیر معمولی امر ہے، اور اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ صورتحال کس حد تک خراب ہو چکی ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
city news
Pakistan news
Multan news
Pakistan
latest news
breaking news
news bulletin
news headlines
head lines
نیوز Pakistan news
Essay women day
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
afghanistan news
fox news Ukraine
google news
وفاقی وزیر توانائی
وزیر توانائی
اویس احمد خان لغاری
بڑے بھائی
لغاری قبیلے کے چیف جمال خان لغاری
تبصرے
Please keep the discussion respectful.