بہاولپور: گیس لیکیج کے باعث طالبات سے بھری وین میں آتشزدگی، ایک طالبہ جاں بحق، 9 زخمی
طالبات وین آتشزدگی کا سانحہ، احمد پور شرقیہ میں افسوسناک واقعہ
پنجاب کے ڈویژن بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں ایل پی جی گیس لیکیج کے باعث طالبات سے بھری وین میں آگ لگ گئی ۔ جس کے نتیجے میں ایک طالبہ جھلس کر جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بہالپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں طالبات سے بھری وین میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 10طالبات جھلس کر زخمی گئیں، جنہں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ہسپتال میں علاج کے دوران 19سالہ طیبہ عباس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی، ۔ ڈاکٹرز کے مطابق طالبہ کا جسم 100فیصد جھلس گیاتھا۔ڈاکٹرز کے مطابق آگ لگنےسے 10طالبات جھلسیں ،چار علاج کے بعدڈسچارج ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ طالبات احمد پورشرقیہ میں امتحان دے کر واپس جارہی تھیں،۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کرکے وین میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ ریسکیو کے مطابق واقعہ ٹول پلازہ کے قریب وین میں موجود ایل پی جی گیس کے سلنڈر میں لیکیج کے باعث پیش آیا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak news
news baithak
news today
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
Editorial
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
ایل پی جی گیس لیکیج
گیس لیکیج
ٹول پلازہ
تبصرے
Please keep the discussion respectful.