پشاور ہائیکورٹ نے کے پی اسمبلی کو مخصوص نشستوں پرحلف سے روک دیا
پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ: خیبرپختونخوا اسمبلی مخصوص نشستیں حلف سے روک دی گئیں
پشاور ہائیکورٹ نےخیبرپختونخوا اسمبلی کو مخصوص نشستوں پرحلف لینےسے روک دیا۔ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز (پی ٹی آئی پی) نے مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔ پی ٹی آئی( پی) کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ کے پی اسمبلی میں ہماری جماعت کے 2 اراکین ہیں مگر ہمیں صرف خواتین کی ایک مخصوص نشست دی گئی۔ ، ہم زیادہ مخصوص نشستوں کےحق دار ہیں۔ جسٹس سید ارشد علی نے کہا کہ آپ لوگ الیکشن کمیشن جائیں وہاں کے بعد یہاں آئیں۔ ، اس پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ جب ایک بار نوٹیفکیشن ہوجائے تو پھر کوئی گنجائش نہیں رہتی۔ جسٹس سید ارشد علی نے سوال کیا کہ اگر سیٹیں الاٹ ہوچکی ہیں پھر ہم کیا کریں اس میں؟ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ سیٹیں دی گئی ہیں۔ لیکن اراکین سےحلف ابھی نہیں لیا گیا، الیکشن کمیشن نے19 مخصوص نشستیں تقسیم کی ہیں ،مخصوص نشستیں 22 ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے خیبرپختونخوا اسمبلی کو مخصوص نشستوں پرحلف لینےسے روکتے ہوئے الیکشن کمیشن اور اسمبلی کو نوٹس جاری کردیے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news today
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
city news
Pakistan news
Pakistan
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
news headlines
Essay women day
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
fox news
abc news
google news
پی ٹی آئی
پشاور ہائیکورٹ
مخصوص نشستوں
خیبرپختونخوا اسمبلی
تبصرے
Please keep the discussion respectful.