جنوبی وزیرستان کے دونوں اضلاع میں سیکیورٹی خدشات پر صبح 6 سے شام 7 بجے تک کرفیو نافذ
جنوبی وزیرستان کے دونوں اضلاع میں کرفیو کی پابندیاں، سیکیورٹی صورتحال پر اثرات
صوبہ خیبرپختونخوا کے جنوبی وزیرستان کے دونوں اضلاع میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر صبح 6 سے شام 7 بجے تک کے لیے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنرز نے دونوں اضلاع میں نقل و حرکت اور کاروباری سرگرمیوں پر پابندی عائد کی ہے،۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان لوئر ناصر خان کے مطابق وانا شہر اور مضافاتی علاقوں میں کرفیو نافذ کرنے کا مقصد سیکیورٹی خدشات سے نمٹنا اور امن برقرار رکھنا ہے۔ علاقے میں دفعہ 144 بھی نافذ کردی گئی ہے، عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی دیکھ کر اپنی گاڑی 50 میٹر کے فاصلے پر ہی روک لیں۔ یاد رہے کہ خیبرپختونخوا کے افغان سرحد سے متصل علاقوں اور وزیرستان میں حالیہ کچھ عرصے میں دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے،۔ اس دوران شہریوں کو نشانہ بنانے کے علاوہ سرکاری افسران کو بھی ٹارگٹ کیا گیا ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news today
city news
Multan news
Pakistan
breaking news
news bulletin
news headlines
head lines
Magazine News
پاکستان نیوز
bbc news
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
خیبرپختونخوا
دہشت گردی
سیکیورٹی خدشات
جنوبی وزیرستان
صوبہ خیبرپختونخوا
ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان
تبصرے
Please keep the discussion respectful.