سعودی عرب میں امریکی میزائل ڈیفنس سسٹم ’تھاڈ‘ مکمل طور پر فعال
سعودی عرب میں تھاڈ میزائل سسٹم مکمل فعال ہوگیا
سعودی عرب میں تعینات امریکی ساختہ جدید ترین میزائل دفاعی نظام ’تھاڈ‘ (THAAD) کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے۔ اس نظام کی پہلی بیٹری نے باقاعدہ کام کرنا شروع کردیا ہے۔امریکی سینٹ کمانڈ کے سربراہ جنرل ایرک کوریلا نے اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے سعودی فوجی افسران اور دیگر حکام کو مبارکباد دی ہے۔ یہ نظام سعودی عرب کی فضائی سلامتی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ تھاڈ (ٹرمینل ہائی ایلٹی ٹیوڈ ایریا ڈیفنس) ایک جدید ترین میزائل روک تھام کا نظام ہے جو مختصر اور درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کو فضائی میں ہی تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کی موثر رینج 200 کلومیٹر تک ہے، جبکہ یہ 150 کلومیٹر کی بلندی تک کام کر سکتا ہے۔ اس نظام کی تعیناتی خطے میں سعودی عرب کی دفاعی صلاحیتوں کو نمایاں طور پر بڑھانے کے لیے ایک اہم قدم سمجھی جا رہی ہے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق تھاڈ سسٹم ہوائی خطرات سے نمٹنے کے لیے انتہائی موثر ثابت ہو سکتا ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
news today
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
news headlines
نیوز Pakistan news
Editorial
Essay women day
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
bbc news
abc news
تعیناتی
سعودی عرب
مکمل طور پر فعال
پہلی بیٹری
امریکی ساختہ جدید ترین میزائل
امریکی سینٹ کمانڈ
تھاڈ سسٹم ہوائی خطرات
تبصرے
Please keep the discussion respectful.