سی ٹی ڈی کی تونسہ میں کارروائی، فتنۃ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ، بارود برآمد

سی ٹی ڈی کی تونسہ میں کارروائی، فتنۃ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ، بارود برآمد

"تونسہ میں سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی: فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک"

پنجاب کے شہر تونسہ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ ، محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی) اور فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے درمیان سرحدی گاؤں کے قریب شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 خطرناک دہشت گرد ہلاک اور 5 زخمی ہوکر جنگل کی طرف فرار ہوگئے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی۔ ، اس دوران دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔ ، 5 زخمی مشتبہ افراد جنگل کی سمت فرار ہوگئے۔سی ٹی ڈی نے ہلاک دہشت گردوں سے رائفلز، 3 آئی ای ڈیز، گولا بارود، دستی بم اور دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا۔ ، فرار دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.