مریم نواز کا محرم کے دوران مثالی امن و امان اور بے مثال خدمت پر اظہارِ تشکر

مریم نواز کا محرم کے دوران مثالی امن و امان اور بے مثال خدمت پر اظہارِ تشکر

محرم کے دوران مثالی امن و امان، مریم نواز کا اظہارِ تشکر

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے محرم الحرام کے دوران مثالی امن و امان اور بے مثال خدمت پر اظہارِ تشکر کیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے محرم الحرام میں عزاداروں کی خدمت، امن، اتحاد اور احترامِ پر صوبائی وزراء، علماء کرام، پاک فوج، رینجرز کا شکریہ ادا کیا۔ جبکہ پولیس،ضلعی انتظامیہ اور تمام اداروں کو شاباش دی۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی وزرا، پولیس، علماء اور انتظامیہ سمیت تمام ادارے لائق تحسین ہیں۔ ، پنجاب میں محرم الحرام کے دوران جو خدمت اور امن نظر آیا ایسا پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔ ، پہلی بار پنجاب کے وزرا دس دن عزاداروں کی خدمت میں فیلڈ میں موجود رہے۔ ، تمام امور کی باریک بینی سے نگرانی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں امن و احترام کا جو منظر پنجاب میں قائم ہوا،۔ وہ سب کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے، محرم الحرام کے عشرہ میں بے مثال خدمت اور امن ہماری تاریخ کا روشن باب ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.