محسن نقوی کا حوالہ ہنڈی مافیا اور نان کسٹم مصنوعات کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
حوالہ ہنڈی اور نان کسٹم مصنوعات کیخلاف کریک ڈاؤن: محسن نقوی کا بڑا فیصلہ
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) کراچی زون کے دورے کے دوران حوالہ ہنڈی مافیا اور نان کسٹم مصنوعات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔ ایف آئی اے کراچی زون میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ حوالہ ہنڈی میں ملوث بڑے بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا جائے،۔ کوئی بھی دباؤ قبول کیے بغیر مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے بھکاریوں کو بیرون ملک بھجوانے والے ایجنٹ مافیا کی سرکوبی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بھکاری مافیا پاکستان کے امیج کو خراب کر رہا ہے۔ , ایجنٹس کے خلاف بلاامتیاز ایکشن نظر آنا چاہیے, مفرور ایجنٹس کو دیگر صوبوں کے تعاون سے گرفتار کیا جائے۔ محسن نقوی نے نان کسٹم مصنوعات کے خلاف بھرپور کارروائی اور 5 ہزار سے زائد ڈالر بیرون ملک لے کر جانے والے مسافروں کے خلاف سخت ایکشن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایسے مسافروں کے خلاف قانون کے مطابق بھرپور کارروائی کی جائے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
city news
Pakistan news
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
نیوز Pakistan news
Urdu News
Essay women day
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
abc news
محسن نقوی
ایف آئی اے
وفاقی وزیر داخلہ
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
نان کسٹم مصنوعات
کریک ڈاؤن کا حکم
تبصرے
Please keep the discussion respectful.