ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب نے جامعہ اسلامیہ طالبہ ہراسگی کا نوٹس لے لیا(رپورٹ طلب)
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ہراسگی واقعہ پر زیرو ٹالرنس، وزٹنگ پروفیسر برطرف
ملتان ( خصوصی رپورٹر) ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب فواد ہاشم ربانی نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں طالبہ سے ہراسگی کے افسوسناک واقعے کا سخت نوٹس لیا اور فوری طور پر یونیورسٹی انتظامیہ سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ اس سلسلے میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی اور پروفیسر ڈاکٹر سلمان بن نعیم بھی موجود تھے۔ فواد ہاشم ربانی نے کہا کہ خواتین سے ہراسگی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ریڈ لائن ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ۔ قوم کی بیٹیوں کی تعلیم میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے یونیورسٹی میں ہراسگی کے واقعات کی انکوائری رپورٹس بھی طلب کر لیں وائس چانسلر نے بریفنگ میں بتایا کہ یونیورسٹی زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہےواقعے میں ملوث وزٹنگ پروفیسر کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ تمام وزٹنگ فیکلٹی کی خدمات معطل کر کے دوبارہ انٹرویو شروع کیے جا رہے ہیں تاکہ تدریسی عملہ شفاف طریقے سے تشکیل دیا جا سکے یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
today news paper
epaper today
Multan news
India
Hindi news
breaking news
news headlines
headlines
head lines
نیوز Pakistan news
Essay women day
Magazine News
Pakistan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
fox news Ukraine
google news
فواد ہاشم ربانی
ایڈیشنل چیف سیکرٹری
ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب فواد ہاشم ربانی
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران
تبصرے
Please keep the discussion respectful.