اسلام آباد ہائی کورٹ ،فرحت اللہ بابر کے خلاف ایف آئی اے انکوائری مکمل کرنے کا حکم
فرحت اللہ بابر کے خلاف ایف آئی اے انکوائری مکمل کرنے کا حکم
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اور سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کے خلاف ایف آئی اے میں زیر التواء انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے تفتیشی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور ایف آئی اے حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ ایمان مزاری نے مؤقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے انکوائری تو کر رہا ہے مگر یہ واضح نہیں کر رہا کہ اصل انکوائری کس بارے میں ہے اور الزامات کیا ہیں۔ عدالت نے ایف آئی اے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ انکوائری کی نوعیت اور الزامات کیا ہیں اور شکایت کہاں درج ہے؟ جس پر تفتیشی افسر نے عدالت کی ہدایت پر ریکارڈ ایمان مزاری کو دکھا دیا۔ فرحت اللہ بابر نے عدالت کو بتایا کہ ان سے 1980ء میں خریدے گئے گھر اور 1985ء میں خریدی گئی کرولا گاڑی کی منی ٹریل مانگی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتنے پرانے معاملات کی تفصیلات فراہم کرنا ممکن نہیں، تاہم وہ جو بھی معلومات تھیں، فراہم کر چکے ہیں۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
today news paper
newspaper
epaper today
city news
Pakistan news
Multan news
India
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
headlines
head lines
Urdu News
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
fox news Ukraine
abc news
عدالت
ایف آئی اے
جسٹس انعام امین منہاس
فرحت اللہ بابر
ایف آئی اے تفتیشی افسر
تبصرے
Please keep the discussion respectful.