اضافی کسٹم ڈیوٹی پر عدالتی حکم: وفاقی حکومت کو وصولی سے روک دیا گیا
وفاقی حکومت کو اضافی کسٹم ڈیوٹی وصولی سے روک دیا گیا
آٹو مینوفیکچررز کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی پر کیس کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے وفاقی حکومت کو اضافی کسٹم ڈیوٹی وصولی سے روک دیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں آٹو مینوفیکچرز کی اضافی کسٹم ڈیوٹی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی،۔ عدالت نے وفاقی حکومت کو درخواست گزاروں سے اضافی کسٹم ڈیوٹی کی وصولی سے روک دیا ۔ اور درخواست گزار کو ٹیکس کے فرق سے متعلق کارپوریٹ گارنٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وکیل درخواست گزار نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وفاقی حکومت نے کنسائنمنٹ اور پرزہ جات کی امپورٹ پر اضافی دو فی صد کسٹم ڈیوٹی عائد کی ہے۔ اور آٹو موبائل ڈیولپمنٹ پالیسی کے تحت سرمایہ کاروں کو رعایت فراہم کی تھی۔ ، معاہدے کے تحت یہ رعایت 5 سال تک موجود رہے گی۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت نے اسی نوعیت کے دیگر درخواستوں میں اضافی ٹیکس کے خلاف حکم امتناع جاری کیا ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak news
اردو اخبار-Urdu News Paper
Hindi news
latest news
headlines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
pakistan news about girl
today news in urdu
russia news today. mlb lockout news
google news
وفاقی حکومت
درخواست گزار
سندھ ہائیکورٹ
آٹو مینوفیکچررز
کارپوریٹ گارنٹی فراہم
آٹو موبائل ڈیولپمنٹ پالیسی
تبصرے
Please keep the discussion respectful.