عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں، برینٹ اور ڈبلیو ٹی آئی میں اضافہ
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔پیر کو لندن انٹرکانٹینینٹل ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران برینٹ کروڈ خام تیل کی قیمت 0.40 ڈالر بڑھ کر 68.84 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ جبکہ نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں لائٹ کروڈ آئل (ڈبلیو ٹی آئی)کی قیمت 0.34 ڈالر اضافے سے 65.50 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب یورپی یونین اور امریکہ کے درمیان ٹیرف معاہدے کے بعد یورپ اور ایشیا کی سٹاک مارکیٹس میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ٹیرف معاہدے کے تحت امریکہ یورپی برآمدات پر 15 فیصد بنیادی ٹیرف نافذ کرے گا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے معاہدہ کر لیا ہے، یہ سب کے لیے فائدہ مند ہے اور ممکنہ طور پر اب تک کا سب سے بڑا معاہدہ ہے۔ نئے ٹیرف میں یورپی گاڑیاں، ادویات اور سیمی کنڈکٹرز شامل ہوں گے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
news baithak
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
Pakistan news
Hindi news
news headlines
headlines
head lines
بیٹھک نیوز
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
pakistan news about girl
today news in urdu
fox news Ukraine
fox news
google news
عالمی منڈی
خام تیل
یورپی یونین
امریکی صدر ٹرمپ
امریکہ یورپی
تبصرے
Please keep the discussion respectful.