بھارتی سرکاری ریفائنرز نے روسی تیل کی خریداری روک دی، برطانوی میڈیا
امریکی دھمکی کے بعد بھارتی سرکاری ریفائنرز روسی تیل کی خریداری بند
بھارت کی سرکاری ریفائنرز نے روس سے تیل کی خریداری روک دی ہے۔ یہ فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وارننگ اور روسی خام تیل پر دی جانے والی چھوٹ میں کمی کے بعد کیا گیا ہے۔ برطانوی نیوز ایجنسی نے انڈسٹری کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے انڈین آئل کارپوریشن (IOC)، بھارت پیٹرولیم کارپوریشن (BPCL)، ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن (HPCL) اور منگلور ریفائنری پیٹروکیمیکل لمیٹڈ (MRPL) نے روسی کمپنیوں سے خام تیل طلب نہیں کیا۔ رائٹرز کے مطابق سرکاری ریفائنرز نے فوری طور پر اس پر تبصرہ نہیں کیا جبکہ وزارت تیل نے بھی جواب نہیں دیا۔ یہ کمپنیاں اب متبادل کے طور پر مشرق وسطیٰ اور مغربی افریقہ کی اسپاٹ مارکیٹ سے تیل حاصل کر رہی ہیں۔ ، جن میں ابوظہبی کا مربن خام تیل بھی شامل ہے۔ واضح رہے کہ 14 جولائی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس سے تیل خریدنے والے ممالک پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دی تھی۔ ، اگر روس نے یوکرین کے ساتھ کوئی امن معاہدہ نہ کیا۔ اس تنبیہ کے بعد بھارت کی جانب سے روسی تیل کی خریداری میں یہ اچانک رکاوٹ سامنے آئی ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
news baithak
news today
Pakistan news
Hindi news
news bulletin
headlines
head lines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Editorial
Magazine News
Current Affairs
pakistan news about girl
fox news Ukraine
abc news
google news
برطانوی میڈیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
بھارتی سرکاری ریفائنرز
روسی تیل
خریداری روک دی
برطانوی نیوز ایجنسی
سرکاری ریفائنرز
تبصرے
Please keep the discussion respectful.